19 اکتوبر 2025 - 00:49
سلامتی کونسل ایران کا جوہری معاملہ اپنے ایجنڈے سے خارج کر دیا، روس

ویانا میں واقع بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے نے زور دیا کہ قرارداد 2231 کی شق 8 کے تحت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ایران کے جوہری معاملے پر غور کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ویانا میں واقع بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کے جوہری معاملے پر "عدم پھیلاؤ" کا معاملہ ان معاملات کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے جن پر کونسل غور کرتی ہے۔

سلامتی کونسل ایران کا جوہری معاملہ اپنے ایجنڈے سے خارج کر دیا، روس

انھوں نے اس بارے میں کہا: "قرارداد 2231 کی شق 8 کے تحت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ایران کے جوہری معاملے پر غور کرنے کا سلسلہ بند ککر دیا ہے، اور اب یہ معاملہ سلامتی کونسل کے 'عدم پھیلاؤ'  کے ایجنڈے سے ہٹا دیا گیا ہے۔"

اولیانوف نے ایران کے جوہری معاملے اور یورپی ممالک کی جانب سے "اسنپ بیک" کو فعال کرنے کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: "مجموعی طور پر، یہ نئی صورت حال ہے اور میں نہیں جانتا کہ کیا 'مغربی ممالک' پوری طرح سمجھ سکے ہیں کہ ان کے اقدامات کا راستہ اس نتیجے پر پہنچتا ہے یا نہیں؟ ہم دیکھ لیں گے۔"

اس کے علاوہ، کچھ گھنٹے پہلے ایران، روس اور چین کے سفیروں اور مستقل نمائندوں نے قرارداد 2231 کے خاتمے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو ایک مشترکہ خط لکھا۔

ایران، روس اور چین کے اقوام متحدہ میں سفیروں نے اس خط میں تین یورپی ممالک کی جانب سے "اسنیپ بیک" کو فعال کرنے کے اقدام کو قانونی طور پر... خامیوں سے بھرپور اور قانونی جواز سے عاری قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ قرارداد کا مکمل اور بروقت اختتام سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری معاملے کے جائزے کے عمل کے خاتمے کی علامت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha